Majmua Rasail Imam Shah Waliullah r.a مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہؒ

8,000

مختصر تعارف:تصوف وسلوک کا فلسفہ ، تاریخ تصوف اور احکام شریعت کے اسرار ورموز، فقہ ، تاریخ فقہ ، اجتہاد وتقلید، تفسیر واصول تفسیر، تاریخ علوم وفنون ،نظریہ تعلیم اور وصیت نامہ پرمشتمل امام شاہ ولی اللہ کے نادر ونایاب رسائل وکتب کا گراں قدرمجموعہ

مصنف: تحقیق وتعلیق: مولانا مفتی عطاء الرحمن قاسمی حفظہ اللہ

(8جلدیں )

مجلد

Description

تعارف مصنف و ناشر:۔
سعادت: حکیم الہند حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ کابراعظم پاک وہند پر عظیم احسان ہے۔ حدیث مبارکہ کاچرچا اس خطے میں نہیں تھا۔ حضرت شاہ صاحبؒ مدینہ منورہ سے حدیث شریف کاعلم حاصل کرکے آئے اور ہمارے اس خطے میں حدیث کے علم کو عام فرمایا۔
ہمارے خطے میں مسلمانوں کے جتنے بھی مکاتب فکرہیں، ان کا سلسلہ حدیث حضرت شاہ صاحبؒ تک پہنچتا ہے۔ اس طرح حضرت شاہ صاحبؒ ہم سب کے دادا استاد ہیں۔ اس لیے ان کی تصانیف پرسب کواعتماد ہے۔
آپ کی تصانیف علم کے نور سے بھرپور ہیں۔ اکثرکتابیں اب نایاب تھیں۔ مولانا عطاء الرحمن صاحب قاسمی کواللہ تعالیٰ خوب جزائے خیر دے کہ انہوں نے محنت شاقہ کے بعد انہیں ترتیب دیا اور چھاپا۔ پاکستان میں اس کی اشاعت کا سہرا قدیم ناشرمحترم جنات خالد علی صاحب(مالک شمع بک ایجنسی کراچی ) کے سرہے۔ موصوف نے تین چار ماہ کی رات دن کی محنت کے بعد اسے نئی کمپوزنگ کراکے خوب صورت انداز میں شائع کیاہے۔
اللہ تعالیٰ اس محنت کو ان کے حق میں ، نیز مصنف ، مرتب، ناشراور قاری کے حق میں قبول فرمائے اور مزید علم کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Majmua Rasail Imam Shah Waliullah r.a مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہؒ”