Description
۔(1)۔ السحر العجیب فی جلب الحبیب(حصہ سوم) مصنف:عبد الفتاح السید الطوخی صفحات:181
اس کتاب کے مصنف عبدالفتاح السید الطوفی ہیں۔خالد اسحق راٹھور کی زیر نگرانی عربی سے بعداز ترجمہ اُردو میں شائع کی گئی ہے۔ کتاب کا یہ حصہ بھی پہلے اور دوسرے حصہ کی طرح عجیب و غریب اور نئے اعمال پر مشتمل ہے، جو آپ کو عملیات کی اُردو کتب میں نہ ملیں گے۔
۔(2)۔کتب ابن عربی مصنف: شیخ محی الدین ابن عربی صفحات:131
ابن عربی کا نام تصوف و روحانیت کے متوالوں کے لیے نیا نہیں ہے۔ اِن کا ایک خاص مقام تصوف کے حوالے سے ہے۔ زیر بحث کتاب اِن کے چار رسائل کے اُردو ترجمے پر مشتمل ہے۔۔تصوف و روحانیات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے اُردو میں ایک لاجواب کتاب ہے۔
۔(3)۔اعمال شفق رامپوری مصنف:خالد اسحق راٹھور صفحات:236
یہ کتب جناب شفق رامپوری صاحب کے کم و بیش پونے دوسو کے قریب خاص خاص اعمال پر مشتمل ہے۔ یہ تمام اعمال ایسے ہیں جو صاحب کتاب کے تجربہ شدہ اور اِن کی سند لیے ہوئے ہیں۔
۔(4)۔جواہر الماعۃ مترجم:خالد اسحق راٹھور مصنف شیخ علی ابوۃ اللہ المرزوقی صفحات:228
حروف کے علوی و سفلی ارواح وغیرہ سے لے کر انسانی زندگی کے ہر پہلو پراس قدیم کتاب میں عملیات کا ایک خزانہ ظاہر ہونے کے لیے پوشیدہ ہے۔
۔(5)۔مجربات خالد مصنف:خالد اسحق راٹھور صفحات:140
یہ کتاب ان روحانی اعمال اور نقوش پر مشتمل ہے جو خالد اسحاق راٹھور کے ذاتی تجربے پر پورے اترے ہیں۔ یہ کتاب ایسے اعمال لیے ہوئے ہے جن کو استعمال کرنے کے لیے عملیات کے میدان میں زیادہ مہارت یا تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ لوگ جو ایسی کتاب کی تلاش میں رہتے ہیں جو مسند اور تجربہ شدہ اعمال پر مشتمل ہو کے لیے لاجواب خزانہ ہے۔
۔(6)۔عملیات اسمائے ربی مصنف:خالد اسحق راٹھور صفحات:394(6)
کتاب اس حوالے سے خاص طور پر ممتاز ہے کہ پہلی دفعہ اسمائے الحسنیٰ کے روحانی اثرات کے ساتھ ساتھ ضروری نقوش و دیگر اُمور کو کھول کر بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں کم و بیش 300نقوش دئیے گئے ہیں، جن سے ہر فرد فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔