You Were Born Rich (آپ پیدائشی امیر ہیں)

400

(یہ کتاب دنیا کی 30 سے زائد بڑی زبانوں میں ترجمہ ہوکر ایک کروڑ کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے)

1 in stock

Description

مصنف: بوب پروکٹر      مترجم :  محمد احسن بٹ

صفحات:  208

آپ پیدائشی امیر ہیں ”  ایک ایسی کتاب ہے جسے امریکہ، یورپ،افریقہ اور اب ایشیائی ممالک میں پڑھا جارہا ہے۔ اس کتاب کے مصنف بوب پروکٹر کو  انسانوں کا مشترکہ کوچ مانا جاتا ہے۔ اس کتاب نے   انسانوں کو حاصل کرنے کا فن سکھانے کا  ذمہ لیا ہے۔ یہ کتاب انسان کے ساتھ کچھ اس طرح گفتگو کرتی ہے کہ انسان اپنی ذات کے پوشیدہ فنون سے واقف ہوتا ہے۔ وہ اپنے اندر مخفی طلسمات کو جانچتا اور پرکھتا ہے۔ وہ اپنے نہاں رازوں کو عیاں کرتا ہے۔

کتاب ” آپ پیدائشی امیر ہیں” کے مصنف بوب پروکٹر  کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں ” اگر آپ یہ کتاب صرف چھ منٹ روزانہ توجہ سے پڑھیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ عظیم خوش حالی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہر تصور، مہارت، طریقہ اور زہانت پالیں گے”

سابق امریکی صدر جارج بش کے دورِ صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس میں انکے خصوصی معاون ڈوویڈ لکھتے ہیں

” بوب پروکٹر نے اپنی کتابوں میں انسانی فطرت اور کامیابی کے متعلق نسلوں سے جاری تحقیق اور مطالعے کا نچوڑ پیش کردیا ہے۔ بوب پروکٹر کامیابی کی سائنس کو فروغ دینے والے انسان ہیں اور اس نہایت متاثر کرنے والی کتاب میں انہوں نے بڑی فیاضی کے ساتھ کامیابی کی سائنس کے خزانے پیش کردیے ہیں ۔ اس کتاب کا پڑھنا آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا”

کتاب کی  فہرست

پہلا باب : میں اور دولت

دوسرا باب: کتنا پیسہ کافی ہوتا ہے

تیسرا باب: ذہنی تصویر بنانے والا

چوتھا باب: خدا پر پکا ایمان

پانچواں باب: فراوانی کی توقع کریں

چھٹا باب: ارتعاش اور کشش کے قوانین

ساتواں باب: خطرے مول لینے والے

آٹھواں باب: نہ ہونے کے برابر فاصلہ

نواں باب:  ماضی کے بارے میں نہیں سوچیں

دسواں باب: خوشحالی کا قانونِ خلا