Description
مصنف: رابن شرما مترجم: محسن افضل
صفحات : 160
کتاب ” حیرت انگیز کامیابی” کے مصنف نے اپنے کام اور مقصد پر توہ مرکوز کرنے کے لیے اہم بات کو اتنا زور دار انداز میں بیان کیا ہے کہ کوئی قاری اس کے اثر قبول کیے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ وہ کہتاہے لوگوں اور تنظیموں میں عظمت پانے کے لیے ناکامی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ بہت سارے لوگوں کے ساتھ بہت سے معاملات کررہے ہوتے ایک مشہور مقولہ ہے ” دو خرگوشوں کا پیچھا کرنے والا شخص ایک کو بھی نہیں پکڑ سکتا” زیادہ کامیاب انسان دیوانگی کی حد تک اپنے مقاصد پر مرتکز ہوتے ہیں ان کے پاس اس چیز کی واضح تصویر ہوتی ہے جو وہ اپنی زندگی کے اختتام پر تخلیق کرنا چاہتے ہیں پھر ہر اس بات کو”نہ” کہتے ہوئے جو ان کے مشن کے لیے اہم نہ نہ ہو، نظم و ضبط کے ساتھ اپنے مشن کی تکمیل میں جت جاتے ہیں۔
کتاب ” حیرت انگیز کامیابی” کے مصنف رابن شرما لیڈر شپ کارپوریشن نامی ایک کمپنی کے بانی ہیں و لوگوں اور کمپنیوں کو راہنمائی فراہم کرنے والی ایک مشاورتی جو ان کلائنٹس کے بہت سے کاروباری ادارے مائکروسوفٹ، جی ای، نائک، فیڈایکس اور آئی بی ایم شامل ہیں۔ ان کی تحریر کی ہوئی کتابیں 60 سے زیادہ ممالک میں تقریباََ 70 زبانوں میں شائع ہوچکا ہے۔