Safar zindagy musafir aap (سفر زندگی۔۔۔۔ مسافر آپ)

780

(ہزار میل لمبا سفر صرف ایک قدم سے شروع ہوتا ہے)

1 in stock

Description

مصنفین: شکیل احمد۔ عصارہ چوہدری

صفحات: 326

سفر زندگی۔۔۔ مسافر آپ ! ایک ایسی کتاب ہے جو قارئین سے مکمل طور پر منسلک ہے۔ کتاب کا مطالعہ کرنے کے دوران قاری اپنی ذات سے متعلق حیران کن رازوں سے واقف ہوتا ہے۔ خود شناسی کا عمل ہی درحقیقت کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے جس کے بعد انسان مثبت  فکر، منظم زندگی ، مرتب حکمتِ عملی اور جستجو و لگن سے زندگی کی سیڑھیاں کامیابی سے چڑھتا جاتا ہے اور اپنی شخصیت سنوارتا چلا اتا ہے۔

زندگی انسان کو ایک ہی بار میسر آتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ زندگی کو خلوص ، لگن، دلجوئی و زندہ دلی سے بسر کیا جائے تاکہ امورِ دنیوی انسان سرشاری سے گزارے۔ کتاب ” سفر زندگی۔۔۔ مسافر آپ ” زندگی کے کٹھن مراحل کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے اور ہر مشکل گھڑی میں زدہ دل اور پر مسرت کامیاب زندگی کی تصویر بننے کے لیے لازمی جزو ہے۔

سفر زندگی۔۔۔۔ مسافر آپ ” انہیں اصولوں و قوائد اور تحقیقات کی روشنی میں تحریر کی گئی ہے جو ایک معمولی سے انسان کو غیر معمولی شخصیت کا مالک بنا سکتی ہیں۔ اس کتاب میں غیر ضروری لفاظی سے احتراز کیا گیا ہے  اور قاری کی آسانی کے لیے سادہ و عام فہم زبان میں تحریر کی گئی ہے۔