Description
مصنف: ولیم ووکراٹکنسن مترجم: عبدالوہاب ظہوری
قوتِ ارادی بڑھائیے عظیم الشان اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مصنف نے ایک راہ دریافت کی ہے تاکہ انسان دنیوی زندگی میں اس پر گازن ہو اور ہر فرد اس کی پیروی کرسکے۔
صداقت بیانی اور وضاحت تعبیر یہی دو خصوصیات ہیں جنہوں نے کتاب قوتِ ارادی بڑھائیے کی قدر وقیمت یں اضافہ کردیا ہے۔ یہی خصوصیات قوتِ نفس اور خود اعتمادی کی بین دلیل ہے اس کتاب قوتِ ارادی بڑھائیے میں ان ہی دونوں قوتوں یعنی قوتِ ارادی اور خود اعتادی کی معقول اور بسیط تشریح محسوس مادی بنیادوں پہ کی گئی ہے۔
قوتِ ارادی نفسِِ انسانی کی حیرت انگیز اور کرشمہ ساز قوت ہے جو انسان کو شکست و نا امیدی کے اندھیروں سے نکال کر خود اعتادی کی درخشاں منزل تک پہنچاتی اور کائنات کی مخفی قوتوں کو بیدار کرنے اور جلوہ آرا ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ اس لیے ضروری امر یہ ہے کہ حیات کو کامیاب و کامران کرنے کے لیے اپنی قوتِ ارادی بڑھائیے اور قوتِ ارادی بڑھا کے آپ اپنے اند ر خود اعتادی جلا سکتے ہیں۔ قوتِ ارادی ذہنی کشمکش ، ذہنی تناؤ، الجھن ، اعتماد میں کمی، خوف اور اضطراب کو ذہن سے نکالتی ہے۔
قوتِ ارادی بڑھائیے کیونکہ یہ ہم سے ہر شخص جانتا ، مانتا اور سمجھتا ہے کہ دنیا کے ہر کامیاب انسان کی زندگی میں جو سب سے اہم امر ہے وہ قوتِ ارادی ہے۔