یہ کتاب مساجد مدینہ کے تعارف کااحاطہ کرنے تک محدود نہیں بلکہ تاریخ اسلام کا ایک دلنشین باب بھی ہے۔ اس میں مساجد مدینہ کی وساطت سے زمانہ رسولﷺ کاماحول اطہر، صحابہ کرامؓ کا مختصر تعارف، قبائل مدینہ کا تذکرہ، مدینہ منورہ کے اسمائے مبارک کا ذکر بھی موجود ہے۔ کتاب کو پڑھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ مصنف نے قاری کو سیاحت، تاریخ،تہذیب اور تمدن جیسے پہلوئوں سے نہایت خوبی سے متعارف کرایاہے۔ عمرہ حج کی سعادت کے لیے حجاز مقدس جانے والے احباب کے لیے یہ نہایت مفید تحفہ ہے۔ عقیدت واحترام کے جذبات میں لپٹی یہ کتاب قارئین کو اس مقدس شہر کی نئی جہتوں سے روشناس کرانے کا سبب بنے گی۔