کیا آپ یہ جان کر کبھی حیران نہیں ہوئے کہ دنیا میں بہت سے لوگ کامیاب وکامران زندگی گزار رہے ہیں جبکہ بہت سے ایسے بھی ہیں جن کو نہ سکون قلب حاصل ہے نہ ہی وہ خود کو ایک کامیاب شخص تصور کرستکے ہیں؟
اس کتاب میں 24ابواب ہیں اور ہر باب گویا کامیاب زندگی بسرکرنے کانسخہ کیمیا ہے۔ کامران نے اپنے پروفیشنل کیرئیر کے گزشتہ 24 برسوں میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں پروفیشنل خواتین وحضرات سے تربیتی نشستوں کے دوران دریافت کیااور آپ کے سامنے رکھا۔ یہ کتاب آپ کو زندگی کے ان حقائق کاسراغ دے گی جو آپ کو اندیشوں اور ناکامیوں کی دبیز دھند کی پستیوں سے نکال کر آپ کو کامیاب زندگی گزارنے کی تابناک بلندیوں کی طرف لے جائے گی۔