Description
مصنف: رہونڈا بائرن مترجم: محمد اختر
صفحات: 237
کتاب” ہیرو” میں آپ جن لوگوں سے ملنے جارہے ہیں وہ دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں جو آپ کو اپنے تجربات اور اپنی کہانی سے آگاہ کرنے کے لیے یہاں جمع کیے گئے ہیں تاکہ آپ بھی ہیرو بن سکیں ۔
ہر ذٰی شعور کامیابی و کامرانی ، فتوحات اور پر مقصد حیات بسر کرنے کا متمنی ہوتا ہے۔ مگر چند ہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے خوابوں کو پایئہ تکمیل تک پہچا پاتے ہیں اور انکی زندگی کا گوشہ گوشہ مثال بن جاتا ہے۔ ہیرو ایک ایسی کتاب ہے جس میں ایسے بہت سے ہیروز کی حیات کا احاطہ کرتی ہے۔ انکی مشترک اقدار کو بیان کرتی ہے اور کامیاب زندگی کے لیے ضروری عوامل دیکھتی ہے۔
اس کتاب”ہیرو” میں ان تمام عوامل کا بنظرِ عمیق خلاصہ پیش کیا گیا ہے جو ایک خواب کو تعبیر کا رنگ دھڑتے ہیں۔ خواب کیسے دیکھتے ہیں۔ جستجو اور لگن کیسے کی جاتی ہے اور فتح کیسے ملتی ہے۔
اگر آُپ اپنے من میں جھانک کے ایک کامیاب انسان بننے کے متمنی ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے رہنما کا درجہ رکھتی ہے۔