اب تک اس موضوع پر ایسی جامع کتاب شائع نہیں کی گئی جس سے یہ معلوم ہو کہ یہ علم کیسے کام کرتا ہے ؟ عمل کیسے وضع کیاجاتا ہے؟ مختلف مقاصد کانقش کیسے بنتا ہے؟ (مثلث، مربع ،مخمس) کہاں کام کرتی ہے؟ ہر قسم کے نقش پُرکرنے کے طریقے دیئے گئے ہیں ۔ علم النقوش پرجامع کتاب ہے۔ علم الواح ،علم تکسیراعداد، وفق اعداد معہ خواص، وضع قواعد اور امثال سے مکمل کردیاگیا ہے۔ نقوش کا علم سیکھنے والوں کیلئے بے نظیرکتاب ہے۔ ۱۷ باب ہیں۔ مثلث سے لے کراثنا عشر تک اور سودر سو کانقش، خواص وعملیات بھی ہیں۔ نقوش کے موکلات، حاضری مطلوب ، اسمائے الٰہی اور اعوان کے طریقے نیز ریاضتوں کے متعدد طریقے بیان کئے گئے ہیں۔