Han tum kar sakty ho ( ہاں! تم کرسکتے ہو)

500

Out of stock

Description

 

مصنفین : سیم ڈیپ/لائل سسمین       مترجم: تجمل   یوسف

صفحات: 304

ہاں تم کرسکتے ہو سے آپ زندگی کے تمام مراحل جیسے غوروفکر، کچھ کرنے، بولنے، سننے، منصوبہ بندی، انتظام و انصرام، رہنمائی، کام، بچوں کی تعلیم و تربیت، محبت، خدمت کرنے، غرض اس سے بھی بڑھ کر استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کتاب  کے ثابت شدہ مشورے آپ کو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مدد دیں گے۔

دنیا کی 40 زبانوں میں ترجمہ ہونے والی عالمی بہترین کتب برائے فروخت میں شامل کتاب’ ہاں تم کرسکتے ہو”

مثبت سوچ،کارِ حیات کی تکمیل میں قوت کا استعمال، مؤثر اور پر اثر ابلاغ،تعلقات، لوگوں کو راغب کرنا، دفتر، سکول، کالجز، یونیورسٹیز اور گھریلو و نجی حیات کو بہتر کرنے کے تمام رہنما اصول  اس کتاب ” ہاں تم کرسکتے ہو” میں درج ہیں۔ یہ کتاب سیلف ہیلپ کی کتابوں میں ماں کا سا درجہ رکھتی ہے۔

مصنفین کا تعارف

            سیم ڈیپ ایک دہائی تک درس وتدریس سے منسلک رہے ہین۔وہ یونیورسٹی پٹسبرگ کے کمیونیکشنز ڈیپارٹمنٹ میں فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اس وقت وہ مختلف اداروں کے منتظمین کی کمیونیکیشنز، لیڈر شپ اور افراد کے باہمی معاملات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں ان کی معاونت کرتے ہیں ۔

لائل سسمین لیوئز ویل یونیورسٹی کے بزنس سکول میں منیجمنٹ شعبہ کے پروفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ مشی گن یونیورسٹی سے کمیونیکیشنز اور انڈسٹریل ریلیشنز میں ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ وہ بہت سے ریاستی اور قومی بینکنگ سکولوں کے شعبہ تدریس میں پڑھاتے ہیں۔

ڈیپ اور سسمین دونوں فورچیون فائیو، صحت کی صنعت، پبلک اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں ، پیشہ ورانہ اداروں اور سرکاری اداروں میں صلاحیتیں بڑھانے کے حوالے سے سیمینارز منعقد کرتے ہیں اور تقاریر کرتے ہیں۔

Cart
Your cart is currently empty.